وزیراعظم عمران خان نے مشرف آمریت کا مقابلہ کیا اوراختلافات کے باوجود سابق صدر کیخلاف متنازعہ فیصلے کو نوٹس لینا وزیراعظم پاکستان کی منصف مزاجی کی علامت ہے، چوہدری اعجاز جٹ
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری اعجاز جٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جنرل ر پرویز مشرف سے ہزاروں اختلافات کے باوجود ان کیخلاف ہونے والا فیصلہ غیر آئینی اورغیراخلاقی اورمذہبی قوانین کے بھی خلاف تھا اس لئے اس فیصلے پر وزیراعظم پاکستان کا فوری نوٹس لینا ان کی منصف مزاجی کی علامت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنرل ر پرویز مشرف کے دور آمریت میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کو بہت سخت جدوجہد کرنا پڑی اورانہوں نے اپنے خاندان سمیت بہت سے مصائب وآلام بھی برداشت کئے تھے۔ ان پر تنقید کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہیے کہ عدلیہ تحریک پاکستان تحریک انصاف نے شروع کی تھی اور اس کے نتیجے میں جب عدلیہ بحال ہوئی تو افتخار محمد چودھری اور ان کے کرپٹ فرزند ارسلان چودھری کیخلاف بھی سب سے پہلے تحریک انصاف نے بھرپور آواز اٹھائی ہے۔
۔وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان انتہائی جراتمندانہ طریقے سے ہمیشہ عدل وانصاف پر زور دیتے ہیں اور اس لئے انہوں نے سابق صدر کیخلاف ایک محیر العقول اورسنگین فیصلہ آنے پر اپنا رد عمل بھی دیا اور سابق صدر کو انصاف دلانے کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا جو ان کے نئے پاکستان کے خواب کا لازمی جز و ہے۔