حکومت نے عوامی امنگوں کے عین مطابق بجٹ میں ہرشعبے کو برابر توجہ کیساتھ فنڈز مہیا کر کے اچھی روائت قائم کی جو کہ پچھلے 30یا 40 سالوں میں نہیں ہوا، چوہدری اکرام رانجھا
حکومت نے عوامی امنگوں کے عین مطابق بجٹ میں ہرشعبے کو برابر توجہ کیساتھ فنڈز مہیا کر کے اچھی روائت قائم کی جو کہ پچھلے 30یا 40 سالوں میں نہیں ہوا، چوہدری اکرام رانجھا
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما چوہدری اکرام رانجھا نے حکومتی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عوامی امنگوں کے عین مطابق بجٹ میں ہرشعبے کو برابر توجہ کیساتھ فنڈز مہیا کر کے اچھی روائت قائم کی جو کہ پچھلے 30یا 40 سالوں میں نہیں ہوا،انہوں نے کہا کہ وہ زمانے چلے گئے جب صرف لاہور یا صرف پنجاب کا وزیراعظم ہوا کرتا تھا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے کراچی اورجنوبی پنجاب سمیت کے پی کے اور گلگت بلتستان اوربلوچستان کے پسماندہ علاقوں کیلئے بھی فنڈز مہیا کیے جو پچھلے 30 یا 40 سالوں میں بالکل ایک منفرد بجٹ کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر صوبے میں وسائل کی منصفانہ تقسیم اور ترقی کے یکساں مواقع کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے،
انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی بدولت پاکستان خصوصاً پنجاب کو بے پناہ نقصان پہنچایا گیا،تحریک اصاف کیساتھ مخاصمت میں نوجوان طبقے کیلئے شوبازی پرمبنی کھیلوں کے مقابلے اور کرپشن سے گندھے ہوئی لیپ ٹاپ اور سکالرشپ سکیمیں نکالیں جس سے صرف اورصرف عوام کے ٹیکس کے پیسے کا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ورثے میں ملے بد ترین معاشی حالات کے باوجود اقتصادی ترقی کی بہتری کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں جو پاکستان تحریک انصاف کے منشور اور عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سمیت صوبے کے بڑے حصے کو ترقیاتی منصوبوں سے محروم رکھا گیا،سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے لئے مختص فنڈز کو بھی ذاتی پسند کے منصوبوں پر خرچ کیا اور گزشتہ 7برس کے دوران جنوبی پنجاب کو265ارب روپے کی خطیر رقم سے محروم کیا گیاجس کی وجہ سے جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے ترقی وخوشحالی کے منصوبے صرف کھوکھلے نعرے ہی رہے، یہی وجہ ہے کہ عام انتخابات میں سابق حکمرانوں کو جنوبی پنجاب میں بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت پورے صوبے میں وسائل کی منصفانہ تقسیم اور ترقی کے یکساں مواقع کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے، جنوبی پنجاب کے ساتھ سابق دور میں ہر سطح پر زیادتیاں کی گئیں لیکن اب جنوبی پنجاب کے عوام سے ماضی میں کی گئی زیادتیوں کے ازالے کا وقت آ گیا ہے اور اس مقصد کے لئےتحریک انصاف کی حکومت نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کا 35فیصد جنوبی پنجاب کے لئے مختص کیا ہے۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 34
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276