پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما چوہدری اکرام رانجھا نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان تمام عالمی راہنمائوں میں سرفہرست آچکے ہیں۔ آج ان کی ٹکر کا ایک بھی عالمی راہنما نہیں۔ تمام راہنما کرونا سے اذیت اورحزیمت کا شکار ہوئے۔ اللہ تعالیٰ کی مدد سے وزیراعظم پاکستان نے ملک میں مرحلہ وار لاک ڈائون جیسے تجربات کیے جو اللہ کے کرم سے کامیاب رہے اور ان کی ایک تجویز پر پوری دنیا کے ترقی پذیر ممالک کی سب سے بڑی مشکل آسان ہوگئی۔
اقوام متحدہ سمیت جی 20 ممالک اور یورپی یونین نے بھی وزیراعظم عمران خان کی تجویز کو قابل عمل اور فوری طورپراپنانے کا فیصلہ کیا۔ اس سے قبل پاکستان میں ایک بھی اعلیٰ پائے کا ایسا لیڈر پچھلے 40 سال میں نہیں آیا جو عالمی تو دور ملکی سطح پر ہی سب کا اعتماد حاصل کرسکا ہو۔