سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی) چوہدری محمد الیاس کی اسلام آباد میں منعقدہ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت۔تفصیل کے مطابق سابق ضلعی صدر و آرگنائزر تحریک انصاف حلقہ این اے107 و ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل چوہدری محمد الیاس نے اسلام آباد میں منعقدہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں شرکت کی،چوہدری محمد الیاس نے اجلاس کے بعد عمران خان سمیت مرکزی رہنماؤں اور دیگر ممبرانCEC سے بھی ملاقاتیں کیں اور پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔۔