counter easy hit

ق لیگ قیادت کوکابینہ کا حصہ بنا کر ہی گرتی ہوئی ساکھ کو سنبھالا جاسکتا ہے، چوہدری امتیاز لوراں چہیرمین مسلم لیگ ق سپین کا حکومت کو اہم ترین مشورہ

ق لیگ قیادت کوکابینہ کا حصہ بنا کر ہی گرتی ہوئی ساکھ کو سنبھالا جاسکتا ہے، چوہدری امتیاز لوراں چہیرمین مسلم لیگ ق سپین کا حکومت کو اہم ترین مشورہ
بارسلونا (نمائندہ خصوصی) بارسلونا سپین کی سیاسی سماجی بزنس مین شخصیت  چوہدری امتیاز لوراں نے مجودہ سیاسی صورتحال پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اپنے دائیں بائیں سے ہٹ کر سوچیں اوراپنی اتحادی جماعت کے تجربہ سے مدد حاصل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس اس وقت چوہدری برادران اور ان کے ہونہار ممبران اسمبلی کو کابینہ میں شامل کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ جو لوگ اتنی اہم وزارتیں نہیں سنبھال سکے ان کو دوبارہ ذمہ داری دے کر حکومت نے ایک اور رسک لیا ہے جبکہ اس وقت وزیراعظم کے پاس رسک لینے کا کوئی آپشن نہیں لہذا وزیراعظم پاکستان مسلم لیگ ق کے ممبران اسمبلی خصوصاً چوہدری مونس الہی کو کابینہ میں شامل کریں تاکہ حکومت کو ایک بالغ نظراور تجربہ کار شخصیت کی مدد حاصل ہو اور اداروں اورحکومت کی گرتی ہوئی ساکھ کو سنبھالا جاسکے

ch imtiaz loran, CHAIRMAN, PMLQ, SPAIN

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website