فرانس(نمائندہ خصوصی)چوہدری اقبال خونن سینئر راہنما پاکستان مسلم لیگ ق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام کی امیدیں ایک بار پھر دم توڑ گئی ہیں مگراس کے برعکس آئی ایم ایف کا منشی بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے میں کامیاب ہوگیا،پہلے ہی گھی آٹا دالیں غریب عوام کی دسترس سے کوسوں دور تھیں اس پر حکومتی بجٹ نے عوام کی رہی سہی کمر بھی توڑ ڈالی ہے ۔پرانے قرضوں کو اتارنے کے لیے دھڑادھڑ نئے قرضے لیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے بڑھ کر ہماری اور کیا بدقسمتی ہوگی کہ ایک زرعی ملک ہونے کے باجود اس ملک کی زراعت کو مسلسل نظر انداز کیا جارہاہے ،جہاں حکومت کو اپنے مفادات نظر آتے ہیں وہاں وہ تمام کام کرگزرتی ہے جو ان کے لیے مال بنانے کے لیے بہتر ہو اس بار بھی حکومت نے اپنے بجٹ میں غربت مہنگائی اور اس ملک میں پھیلی پس ماندگی کو بڑھادیا ہے۔