مونس الہی نوجوان نسل کے بہترین راہنما بطور وفاقی وزیر وفاقی کابینہ میں شمولیت پرمبارکباد، تنازعات میں گھری حکومت کی ساکھ بحال کرینگے، چوہدری اقبال خونن
پیرس؍اسلام آباد (ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے مرکزی راہنما چوہدری اقبال خونن نے چوہدری مونس الہی کو وزیراعظم عمران خان کی طرف سے وفاقی کابینہ میں اہم وزارت دینے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری مونس الہی نوجوان نسل کے اہم ترین راہنما ہیں انشااللہ وہ تنازعات میں گھری وفاقی حکومت کی ساکھ بحالی میں اہم کردار اداکرینگے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت میں شامل وزرا اپنی بزلہ سنجی اور جلد بازی سے تنازعات کا شکار ہوتے جارہے ہیں اور حکومت کا مثبت تاثر قائم ہونے نہیں دیا جارہا ایسے میں چوہدری مونس الہی وفاقی کابینہ میں اچھا اضافہ ہیں اور اپنی بہترین صلاحیتوں کی بنا پر وفاقی حکومت کی ساکھ کی بحالی میں اہم کردارادا کرسکتے ہیں۔