counter easy hit

جو منصوبے میں لایاہوں ،ان منصوبوں کا اپنے دس سالہ دورمیں انہوں نے کبھی ذکربھی کیاہو، چوہدری جعفراقبال

 Ch jafraqbal

Ch jafraqbal

لالہ موسیٰ (جمیل احمدطاہر) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری دفاع وممبرقومی اسمبلی چوہدری جعفراقبال نے کہاہے کہ مخالفین باربارمجھ پر ان کے دورکے منصوبوں کے افتتاح کا الزام لگاتے نہیں تھکتے،حالانکہ جو منصوبے میں لایاہوں ،ان منصوبوں کا اپنے دس سالہ دورمیں انہوں نے کبھی ذکربھی کیاہوتومیں ان کا مجرم ہوں،انہوں نے کہاکہ الحمدوللہ میں نے لالہ موسیٰ میں یونیورسٹی آف گجرات کے کیمپس کی منظوری کرائی،ڈویژنل پبلک سکول لالہ موسیٰ منظورکرایا،اور اب اٹامک انرجی کمیشن سے لالہ موسیٰ میں کینسرہسپتال کی منظوری کرائی ،لالہ موسیٰ کے شہریوں نے اگرکائرہ خاندان کے منہ سے کبھی ان منصوبوں کے نام بھی سنے ہوں تو مجھے بتائیں ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ کینسرہسپتال ویلج ایڈہسپتال میں پڑی ہوئی اراضی پر بنے گا،جس پر ایک ارب 26کروڑروپے لاگت آئے گی جس کے آدھے اخراجات اٹامک انرجی کمیشن برداشت کرے گااور باقی آدھے اخراجات وزیراعظم پاکستان برداشت کریں گے ،اور انشاء اللہ 2016.17 کے بجٹ میں اس منصوبے کیلئے فنڈزجاری ہوجائیں گے،انہوں نے بتایاکہ یونیورسٹی آف گجرات لالہ موسیٰ کیمپس لوکل گورنمنٹ اکیڈمی لالہ موسیٰ میں بنے گااور انشاء اللہ اگست میں وہاں کلاسزشروع ہوجائیں گی،جبکہ ڈی پی ایس لالہ موسیٰ کی رینویشن کا کام تقریباً مکمل ہوچکاہے ،اور داخلہ کیلئے اخبارات میں اشتہاربھی دیاجاچکاہے ،انہوں نے کہاکہ صحت اور تعلیم کے حوالہ سے حلقہ این اے 106کو مثالی بنانامیری اولین ترجیح ہے ،اگلے ہفتہ میں این ایچ اے کے افسران لالہ موسیٰ آئیں گے اور یوٹرنز،راؤنڈاباؤٹس کا کام شروع کرائیں گے ،الحمدوللہ لالہ موسیٰ میں بننے والے یوٹرن اور راؤنڈاباؤٹس پورے ملک میں منفردہونگے،ایک سوال کے جواب میں چوہدری جعفراقبال نے کہاکہ لالہ موسیٰ کے مسائل کے حوالہ سے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے نومنتخب کونسلران کا بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ اور حکومت کیخلاف احتجاج ان کا جمہوری حق ہے انہیں اس سے کوئی نہیں روک سکتا۔