counter easy hit

میاں شہبازشریف کا ویژن تعلیم سب کیلئے پرتیزی سے عمل جاری ہے ،چوہدری جعفراقبال

Ch jafraqbal

Ch jafraqbal

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری دفاع وممبرقومی اسمبلی چوہدری جعفراقبال نے رخساربرکس سندھاریہ پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ووٹ سب کا برابرہوتاہے وہ مزدورکا ہویاکسی اورفیکٹری مالک کا ،بجٹ بناتے وقت ہمیں مزدوروں کا بھی خیال رکھناچاہئے ،انہوں نے کہاکہ میاں شہبازشریف کا ویژن تعلیم سب کیلئے پرتیزی سے عمل جاری ہے ،جب انہوں نے بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو لازمی تعلیم دینے کا بیڑہ اٹھایاتو بہت سی مشکلات آئیں لیکن انہوں نے ہمت نہ ہاری اور آج پوری دنیامیاں شہبازشریف کے اس اقدام کی تعریف کررہی ہے ،والدین کوچاہئے کہ اپنے بچوں کو سکول بھجوائیں ،اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہرنے کہاکہ ہم کسی بھٹہ مالک کیخلاف نہیں نہ ہی کسی کو تنگ کرناچاہتے ہیں ،لیکن ہم چاہتے ہیں کہ بھٹہ مالک بھی اس ملک کا فردہے اس کے بچے کو بھی تعلیم کا حق ملناچاہئے ،ضروری نہیں کہ امیرکا بچہ ہی تعلیم حاصل کرکے پاک فوج،انجینئر،پائلٹ بنے غریب کا بچہ بھی پڑھ کرسب کچھ بن سکتاہے،پنجاب حکومت نے بھٹہ مالک کو بچے کے تعلیمی اخراجات کیلئے فی کس ایک ہزارروپے دینے کا اعلان کیاہے بھٹہ مالکان کو چاہئے کہ وہ بچوں کے درست کوائف حکومت کو بھجوائیں،اس موقعہ پرانہوں نے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے۔