counter easy hit

حلقہ این اے 106کی محرومیوں کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے،چوہدری جعفراقبال

 Ch jafraqbal

Ch jafraqbal

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری دفاع وممبرقومی اسمبلی چوہدری جعفراقبال نے کہاہے کہ حلقہ این اے 106کی محرومیوں کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے ،مخالفین جتنے مرضی دعوے کرلیں میں نے جو منصوبے لائے مخالفین نے وہ کبھی خواب میں نہیں دیکھے تھے ،یوسی بھدرمیں بجلی کا فیڈرعوام کا دیرینہ مطالبہ تھاالحمدوللہ آج اپناانتخابی وعدہ پوراکررہاہوں ،وہ گزشتہ روزیوسی بھدرکے گاؤں بٹورمیں واپڈاکے نئے ’’بٹورفیڈر‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے،اس موقعہ پرصدرمسلم لیگ(ن) ڈاکٹرآصف محمود،چوہدری ارشدمحموودایڈووکیٹ صدرمسلم لیگ(ن) تحصیل کھاریاں،محمدمعظم بٹ،تنویرڈاردھامہ کونسلر،میاں انس ظفرکونسلر،ملک اویس احمد،میاں عرفان آغا،ملک افتخاراحمدنمایاں تھے،انہوں نے بتایاکہ پہلے اس علاقے کو بھمبرآزادکشمیرگرڈاسٹیشن سے بجلی دی جاتی تھی اور عوام کوبجلی کے مسائل بارے شدیدپریشانی کا سامناتھا،اب بٹورفیڈرکو لالہ موسیٰ گرڈاسٹیشن سے جوڑاجائے گااور 3کروڑروپے کی گرانٹ سے یہ منصوبہ مارچ تک مکمل ہوجائے گا،دریں اثناء صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لالہ موسیٰ میں یونیورسٹی آف گجرات کے کیمپس، ڈویژنل پبلک سکول،لالہ موسیٰ جی ٹی روڈ پرراؤنڈاباؤٹس،یوٹرن ،ٹریفک وارڈن کا نظام میرے ایسے منصوبے ہیں جو مخالفین نے کبھی خواب میں بھی نہیں دیکھے،انہوں نے بتایاکہ راؤنڈاباؤٹ کا ٹھیکہ ہوچکاہے اور اس پرجلدکام شروع ہوجائے گا،علی چک سے چک سکند ربراستہ ڈلہ کارپٹ روڈ کی تعمیرکیلئے سات کروڑ روپے کے فنڈزجاری ہوگئے ہیں اس پر بھی جلدکام شروع ہوجائے گا۔