وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بہنوئی سید مہدی شاہ کی وفات پر پا کستان پیپلز پارٹی یورپ کے راہنمائوں چوہدری جہانگیر نواز، زاہد عباس شاہ ، ملک محمد اجمل، چوہدری رضی الحسن، عبدالستار ملک، کفایت حسین نقوی اوردیگر کا اظہار تعزیت اورفاتحہ خوانی
اسلام آباد؍پیرس(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے راہنمائوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے بہنوئی سید مہدی شاہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور وبا کیخلاف جنگ کے دوران دکھ درد کی اس گھڑی میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو صبرواستقامت عطا فرمائیں۔
پیپلز پارٹی ناروے کے صدر چوہدری جہانگیر نواز نے سید مہدی شاہ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ا س امتحان کی گھڑی میں انھیں ضرور سرخرو فرمائیں گے۔
صدر پیپلز پارٹی جرمنی سید زاہد عباس شاہ نے جرمنی میں سید مہدی شاہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحۃ خوانی کی اور وزیراعلیٰ سندھ اور ان کے اہلخانہ کیلئے صبرواستقامت کی دعا کی۔
پیپلز پارٹی بیلجئم کے سینئر راہنما ملک محمد اجمل نے فاتحہ خوانی کی اورمرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ پیپلز پارٹی فرانس کے مرکزی راہنمائوں قاری فاروق احمد گورسی، چوہدری رضی الحسن،عبدالستار ملک، سینئر نائب صدر سید کفایت حسین نقوی نے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائیں اور وزیراعلیٰ سندھ اورمرحوم کے اہلخانہ کو صبرواستقامت عطا فرمائیں۔
پیپلز پارٹی یورپ کے تمام شعبوں اور یونٹس کے سربراہان اور کارکنان نے وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کے بہنوئی اور ایم ڈی سائٹ مہدی شاہ کی وفات پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا اور اللہ تعالی حضور دعا کرتے ہیں کہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو ۔صبر جمیل عطا فرمائے