وفاقی حکومت نااہلی کو چھپانے کیلئے سندھ میں پیپلز پارٹی کے حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے،چوہدری جہانگیر نواز
اوسلو(یس اردو مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی ناروے کے صدر چوہدری جہانگیر نواز نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اپنی نااہلی کو چھپانے کیلئے سندھ میں پیپلز پارٹی کے حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے جس میں انہیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ا نہوں نے کہا وفاقی حکومت نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کو بنیاد بناکر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، سابق صد ر آصف علی زرداری ، فریال تالپور ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت دیگر پیپلز پارٹی کے قائدین کے نام ای سی ایل میں ڈالے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے قائدین نے ہمیشہ جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کا سامنا کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے اور جھوٹے مقدمات میں پیپلز پارٹیکے قائدین سرخرو ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی پرا عتماد کا اظہار کیا ہے پارٹی عوام کے اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پنچائے گی۔
عمران گجر پسوال، یوتھ ونگ کھاریاں