ایدھی لالہ موسیٰ الحاج شیخ عبدالخلیل کی وفات سے غرباومساکین ایک شفیق سرپرست سے محروم ہوگئے، چوہدری جہانگیر نواز
لالہ موسیٰ (نمائدندہ خصوصی) پیپلز پارٹی ناروے کے صدر چوہدری جہانگیر نواز نے کہا نے ایدھی لالہ موسیٰ الحاج شیخ عبدالخلیل کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایدھی لالہ موسیٰ الحاج شیخ عبدالخلیل کی وفات سے غرباومساکین ایک شفیق سرپرست سے محروم ہوگئے ۔ان کی وفات سے خدمت انسانی کا ایک دور ختم ہوگیا۔ مرحوم کی زندگی ایک مثال ہے شیخ عبدالخلیل صاحب واقعی تمام ضرورت مندوں اور حاجتمندوں کے خلیل تھے اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک انعام تھے ۔ ان کی زندگی ایک روشن مثال ہے جس پر چل کر اس خطے سے تمام محرومیاں اور مصائب و آلام دور کیے جاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شیخ عبدالخلیل نے خدمت خلق کے میدان میں بے شمار کارہائے نمایاں سرانجام دیے ہیں جس سے لالہ موسیٰ اورگجرات کے خطے میں غربا ومساکین کی زندگیوں میں ایک واضح تبدیلی واقع ہوئی ہے ۔ ان کے سینکڑوں چاہنے والے ہیں جن کی دائیں ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گی اور اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا ہے کہ تمام ان کے پسماندگان، اہلخانہ اورخاندان کے افراد کو اللہ تعالیٰ صبر جمیل عطا فرمائیں اور اپنے حبیب ؑ کے صدقے ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ قرار دیں جو تاابد روشن رہے ۔