آغا سراج درانی کی گرفتاری قابل مذمت ‘ نیب کو پرویزالٰہی نظر کیوں نہیں آتا ‘چوہدری جہانگیر نواز
اوسلو(نمائندہ خصوصی) سندھ اسمبلی کے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کی شدید مذمت جاری ہے ۔ صرف اپوزیشن کی ہی گرفتاریاں کیوں حکو متی رہنماؤں کو بھی گرفتار کر کے ان سے جواب طلب کیا جائے ان خیا لات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے صدر چوہدری جہانگیر نوازنے یس رادو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سیا سی انتقامی کا روائیوں کی سیاست کر رہی ہے اس وقت ملک میں جنگل کا قا نو ن چل رہا ہے حکو متی نمائندوں پر بھی نیب اور سپریم کورٹ میں کیس چل رہے ہیں وہ گرفتار کیوں نہیں ہوتے نیب کو کیا پرویز الہی نظر نہیں آتا حکو مت اس وقت بوکھلا ہٹ کا شکار ہو رہی ہے اورسیا سی انتقا می کا روائیوں پر اتر آئی ہے لیکن یا د رہے پاکستان پیپلز پارٹی ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرے حکو مت کو منہ کی کھا نا پڑے گی پاکستان پیپلز پارٹی آغا سراج درانی کی گرفتاری کی مذمت کر تی ہے ۔