شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک شخص کا نام نہیں بلکہ ایک نظریہ اور جدوجہد کا نام ہے، چوہدری جہانگیر نواز
اوسلو(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے صدر چوہدری جہانگیر نواز نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی چالیسویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 4 اپریل 1979 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ آج سے چالیس سال پہلے یہ 4 اپریل ہی کی تاریخ تھی جب جمہوریت کے بانی ، ملک کو متفقہ آئین اور ملک کو عوامی حاکمیت کا تصور دینے والے کو پھانسی دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو ہی تھے جنہوں نے پاکستان کوایٹمی طاقت بنا دیا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا جرم بس یہ تھا کہ انہوں نے قوم کو سامراج کی غلامی سے نجات دلائی۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک اشخص کا نام نہیں بلکہ ایک نظریہ اور جدوجہد کا نام ہے۔ اور نظریے کو موت نہیں آسکتی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج تک نہ تو ذوالفقار علی بھٹو شہید کو اور نہ ہی اس کے خاندان کے کسی فرد کو انصاف مل سکا ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو عوام کے دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ 40 برس بعد بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو کا فلسفہ اور نظریہ عوام کے دلوں میں زندہ ہے۔قائد عوام کے نقش قدم پر پارٹی قائدین اور کارکنان جمہوریت کی بقا کے لئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ سب سے پہلے پاکستان کی بات کی اور ہم بھٹو کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، اور بھٹو ہی کے فلسفے اور سوچ کو ہمیں آگے بڑھانا ہوگا۔انہو ں نے کہا کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹوکے پیروکار ہیں ، جنہوں نے عوام کے لئے قربانی دی۔ آج تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کے تکمیل کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام تیسری دنیا کے ایک اہم رہنما تھے