اوسلو، اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) صدر پیپلز پارٹی ناروے چوہدری جہانگیر نواز نے صدر پی پی پنجاب قمرالزماں کائرہ کے جواں بیٹے چوہدری اسامہ قمر کی وفات کو بہت بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت ان کو صبر عظیم عطا فرمائیں، صدر پیپلز پارٹی ناروے چوہدری جہانگیر نواز نے یس اردو نیوز نیٹ ورک سے بات چیت میں دلی تعزیت کا اظہار کیا اور وہ نماز جنازہ کیلئے پاکستان روانہ ہوگئے نماز جنازہ میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچیں گے
انہوں نے کہا کہ جوان بیٹے کی وفات چوہدری قمرالزماں کائرہ کے لئے بہت بڑا سانحہ ہے رب العزت سے دلی دعا ہے کہ وہ والدین و عزیز و اقارب کو صبر عظیم اور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔