حکومت کو جھوٹے ٹرائل اورتشدد کا حساب بہت جلد دینا پڑیگا، سابق صدر کی گرفتاری اورصدر پی پی پنجاب چوہدری قمرالزماں کائرہ پرتشدد کی پرزور مزمت کرتے ہیں، چوہدری جہانگیر نواز
اوسلو/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے صدر چوہدری جہانگیر نواز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کو جھوٹے ٹرائل اورتشدد کا حساب بہت جلد دینا پڑیگا، سابق صدر کی گرفتاری جھوٹے مقدمات پر مبنی اور حکومت اور نیب کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے جبکہ اس دوران صدر پی پی پنجاب چوہدری قمرالزماں کائرہ اور کارکنان پرتشدد کی پرزور مزمت کرتے ہیں، حکومت جھوٹ بول کر ڈھنگ ٹپانے کی کوشش کر رہی ہے
انہوں نے کہا کہ حکومت نے غریب کش بجٹ سے توجہ ہٹانے کیلئے تمام ڈرامہ کیا ہے ۔ نئے ٹیکس سے غریب عوام کی کمر توڑنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے نااہل حکمران اور غیر منتخب لوگ عوام کے خیر خواہ نہیں ہر چیز مہنگی کرنے والے بجٹ کو عوام دوست قرار دینا مضحکہ خیز ہے حکومت جھوٹ بول کر ڈھنگ ٹپانے کی کوشش کر رہی ہے ۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا پہلا بجٹ ہی عوام دشمن ہے اس بجٹ کو عوام دوست کہنے والوں کو دماغی معائنہ ہونے کی ضرورت ہے بجٹ میں لگانے جانے والے ٹیکسوں سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ یہ بجٹ پاکستان کا نہیں آئی ایم ایف کا ہے اور آئی ایم ایف کے نمائندے ہی اس بجٹ پر عملدرآمد کروا رہے ہیں۔ نئے ٹیکس سے غریب عوام کی کمر توڑنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے نااہل حکمران اور غیر منتخب لوگ عوام کے خیر خواہ نہیں
Qamar Zaman Kaira press conference
موجودہ حکومت نے روز اول سے عوام کے سامنے غلط اعداد وشمار پیش کیے ہیں، پاکستان اکنامکس سروے کے مطابق اس وقت پاکستان پر مجموعی 24 ہزار ارب روپے قرض ہے۔صدر پی پی پی سینٹرل پنجاب قمر زماں کائرہ
Publiée par Pakistan Peoples Party – PPP sur Mercredi 12 juin 2019
Publiée par Qamar Zaman Kaira sur Vendredi 7 juin 2019