counter easy hit

پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت گرانے کی کوشش کرنیوالی وفاقی حکومت اپنی ساکھ کھو چکی ہے، چوہدری جہانگیر نواز

پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت گرانے کی کوشش کرنیوالی وفاقی حکومت اپنی ساکھ کھو چکی ہے، چوہدری جہانگیر نواز

اوسلو/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کے صدرچوہدری جہانگیرنواز  نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت گرانے کی مذموم کوششوں کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کیطرف سےسندھ کی صوبائی حکومت کو گرانا انتہائی مضحکہ خیز ہے ۔وفاقی حکومت ہر شعبے میں اپنی ساکھ کھو چکی ہے داخلہ اورخارجہ تمام معاملات میں یکسر ناکام مرکزی حکومت خفیہ طاقتوں کی طرف سے  شہ ملنے پر ایک عوامی حکومت کو نیچا دکھانے میں مصروف عمل ہے جو جمہوری روایات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے گماشتوں سے کراچی کاکچرا تک تو اٹھایا نہ گیا اور بات کرتے ہیں پورے پاکستان کو تبدیل کرنے کی۔ ایسے عاقبت نااندیش حکمران تاریخ میں پہلی مرتبہ براجمان ہوئے ہیں اور بدترین کارکردگی کیساتھ ناکامی کی علامت بن چکے ہیں ۔

Ch Jehangir Nawaz, President, PPP, Norway, condemned, Govt's, efforts, to, dissolve, Sindh, Government

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website