counter easy hit

محب وطن سیاستدانوں کو محض مفروضوں کی بنیاد پرقیدوبند میں رکھنے والوں کو عوام کے ٹیکس کاپیسہ اورقیمتی وقت برباد کرنے پرشرم سے ڈوب مرنا چاہیے، چوہدری جہانگیر نواز

محب وطن سیاستدانوں کو محض مفروضوں  کی بنیاد پرقیدوبند میں رکھنے والوں کو عوام کے ٹیکس کاپیسہ اورقیمتی وقت برباد کرنے پرشرم سے ڈوب مرنا چاہیے، چوہدری جہانگیر نواز

اوسلو؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے صدر چوہدری جہانگیر نواز نے کہا ہے کہ محض تنقید سے گھبرا کر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنمائوں سید خورشید شاہ اور آغا سراج درانی کو جھوٹے مقدمات بنا کر گرفتار کرلیا گیا جس پر آج تک کچھ بھی ثابت نہیں کیا جاسکا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے الزامات درالزمات لگائے اور پوری ریاستی مشینری ان کو ثابت کرنے پر تلی رہی مگر حق ہمیشہ واضح رہتا ہے اور اس کو روکا نہیں جاسکتا آخر کار مقدمے ثابت نہ کرسکنے پر رہا کردیا گیا۔ مگر حکومت نے عوام کے ٹیکس کا پیسہ مال مفت دل بے رحم کی طرح استعمال کیا اور کرپشن کی انتہا کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے جمہوری روایات کو مسلنے کے بعد حکومت نے سیاسی اخلاقیات کا بھی جنازہ نکال دیا جلد یا بدیر عوام الناس اس نااہل حکومت کا بھی احتساب لیں گے۔

 

CH JEHANGIR NAWAZ, PRESIDENT, PPP, NORWAY, CONDENMED, GOVT, DISQUALIFIED, ACTS

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website