حکومت نے اپوزیشن کے بعد صحافیوں کی آواز بند کرنے کیلئے بھی نیب کا استعمال شروع کردیا، چوہدری جہانگیر نواز
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے صدر چوہدری جہانگیر نوا زنے کہا ہے کہ حکومت نے نیب کو اپوزیشن کی آوازیں دبانے کیلئے استعمال کیا اور اب اسی نیب گردی کا آغاز آزادانہ صحافت کے علمبردار جنگ وجیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کیخلاف بھی کردیا ہے
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنے تمام مخالفین کو جھکانے کیلئے 90 کی دھائی کی سیاست شروع کردی ہے جو کہ تباہ کن ہے۔ جنگ جیو گروپ آزادانہ صحافت کا ایک عالمی سطح پر مقبول ادارہ ہے جس نےپاکستانی صحافت کو بلندیوں تک پہنچایا اس ادارے کے مالک کو ایک سالوں پرانے کیسز میں گرفتار کرنے حکومت کی بزدلانہ کارروائی ہے۔
حکومت آزادی صحافت کو کسی بھی طرح ختم نہیں کرسکے گی اور یہ اقدام اس کو لے ڈوبے گا۔