مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی آٹھویں برسی ہمیں ایک باہمت اورغموں کے پہاڑ اورسانحات کا تن تنہا مقابلہ کرنے والی خاتون راہنما کی یاد دلاتی ہے ، چوہدری جہانگیر نواز
اوسلو؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے صدر چوہدری جہانگیر نواز نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی آٹھویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی آٹھویں برسی ہمیں ایک باہمت اورغموں کے پہاڑ اورسانحات کا تن تنہا مقابلہ کرنے والی خاتون راہنما کی یاد دلاتی ہے۔ مادر جمہوریت تمام خواتین کیلئے بہادری کی عظیم ترین مثال ہیں ، ان کی برسی پر عظیم راہنما کی خدمات کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ بیگم نصرت بھٹو ایک باہمت اور قابل قدر خاتون راہنما تھیں، ایک ایسی خاتون جنہوں نے اپنا سب کچھ کھو کر بھی پاکستان کو محترمہ بے نظیر بھٹو شہید جیسی عظیم ترین اسلامی خاتون وزیراعظم دی اور مستقبل کیلئے بلاول بھٹو جیسی قابل قدر نوجوان لیڈرشپ بھی ان کی شاندار تربیت کا ہی نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیگم نصرت بھٹو نے نہایت بہادری سے بحرانوں کا مقابلہ کیا اور سانحات سے گزریں لیکن جمہوری جدوجہد کرتے ہوئے مستقبل کی نسلوں کے لئے راستے روشن کر گئیں۔ ان کی ہمت، بہادری، برداشت اور صبر کی مثال ملک میں جمہوریت پسندلوگوں کے لئے روشنی کا مینارا رہے گی۔