قاری فاروق احمد فاروقی کو ممبر پنجاب کونسل بننے پر دلی مبارکباد، یورپ بھر کے راہنمائوں کا نقطہ نظر اجاگر کرنا ان کی بہترین کاوش ہے، چوہدری جہانگیر نواز
اوسلو؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے صدر چوہدری جہانگیر نواز نے قاری فاروق احمد فاروقی کو ممبر پنجاب کونسل بننے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے ترقی پسند نظریات کے راہنما قاری فاروق احمد فاروقی نے فرانس میں پاکستان میں متحرک ترین میڈیا سیل قائم کر کے بہترین انداز میں پیپلز پارٹی یورپ کے راہنمائوں کا نقطہ نظر اجاگر کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قاری فاروق احمد فاروقی صاحب شہید بھٹو کے دیرینہ جیالے ہیں جو ہمیشہ جب بھی گفتگو کرتے ہیں تو شہید بھٹو کی زندگی اور ان کے اعلیٰ نظریات کے مطابق رائے کا اظہار کرتے ہیں اور یہ وجہ ہے کہ بطور ممبر پنجاب کونسل ان کی صورت میں پیپلز پارٹی پنجاب کو بہترین ترجمان مل گیا جس نےہمیشہ شہید بھٹو سے لے کر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تک ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کا بہترین انداز میں دفاع کیا ہے۔ اور پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے راہنمائوں کو یس اردو نیوز اور پی پی فرانس کی صورت میں بہترین فورم فراہم کیا ہے جہاں پیپلز پارٹی کے یورپ بھر کے راہنما اپنے نظریات اور پارٹی قیادت کی پالیسیوں اور حکومت اوراپوزیشن کی پالیسیوں پر کھل کر اظہار خیال کرتے ہیں اور باقی پارٹیوں کو بھی متوازن انداز میں کوریج کر کے صحات کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جاتا ہے۔