حکومتی نااہلی سے پوری قوم پریشان ہے، بوٹ لہرانے سے ظاہر ہوگیا حکومت توسیع کیلئے قانون سازی کو جان بوجھ کر متنازع بنا رہی تھی، چوہدری جہانگیر نواز
اوسلو؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے صدر چوہدری جہانگیر نواز کا کہنا ہے کہ نجی نیوز چینل پر بوٹ لہرانے والے وفاقی وزیر کو اخلاقی اور پارلیمانی تربیت کی اشد ضرورت ہے مگر انھوں نے اپنی نادانی میں پوری حکومت کا چہرہ واضح کردیا ہے۔ ایک طرف حکومتی نااہلی سے قومی ادارے اورپوری قوم پریشان ہےدوسری طرف حکومتی وزرا سے ایسی حرکتیں سرزد ہورہی ہیں جو سنجیدہ حلقوں کیلئے مزید پریشانی کا باعث بن رہی ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بوٹ لہرانے نے واضح کردیا حکومت آرمی چیف کیلئے قانون سازی میں سنجیدہ نہیں تھی اور اہم ترین قومی ادارے کے سربراہ کی توسیع کیلئے تاخیری حربے استعمال کیے گئے۔حکومت اب اپنے منطقی انجام کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے۔