صدر پی پی پنجاب چوہدری قمرالزماں کائرہ نے جن خدشات کی نشاندہی کی دنیا اسے بھگت چکی ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے، چوہدری جہانگیر نواز
اوسلو؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے صدر چوہدری جہانگیر نواز نے صدر پی پی پنجاب چوہدری قمرالزماں کائرہ کی پریس کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے ۔ چوہدری قمرالزمان کائرہ نے جوحقائق بیان کیے یورپ اور ترقی یافتہ ممالک اس سے گزرچکے ہیں اور صرف اورصرف نظرانداز کرنے کے سبب آج لاشوں کےانبار اٹھا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چوہدری قمرالزماں کائرہ نے درست بات کہی کہ سیاستدانوں کو سیاست کا دامن نہ چھوڑتے ہوئے عوام کے حقوق کیلئے سیاست کریں ۔ کسی کے مینڈیٹ پر گفتگو سے پرہیز کرتے ہوئے پاکستان کے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات کریں نہ کہ بلدیاتی اور شہری ڈھانچے کو ملیا میٹ کرتے ہوئے پہلے سے تباہ شدہ عوام کو مزید انتظار کے حوالے کردیا ۔ حکوت اپنے تجربات بعد میں کرے پہلے اپوزیشن کی بات کو بھی سنے اور وبا کے دوران مفروضوں سے ہٹ کر حقائق کو مدنظررکھتے ہوئے اقدامات کرے۔