عوام بلاول بھٹو زرداری کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں، نیب اور حکومت کی غیر سنجیدگی جگ ہنسائی کا باعث ہے، چوہدری جہانگیر نواز
اوسلو(مانیٹرنگ رپورٹ، نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے صدر چوہدری جہانگیر نواز نے جے آئی ٹی اور حکومت کی طرف سے ای سی ایل کے غیر سنجیدہ اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عوام بلاول بھٹو زرداری کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں، نیب اور حکومت کی غیر سنجیدگی جگ ہنسائی کا باعث ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے طویل جدوجہد سے ملک میں استحکام کو فروغ دیا جبکہ تحریک انصاف کی دھونس اور گالم گلوچ کی سیاست نے ملک میں بے یقینی کی صورت حال پیدا کر دی ہے یہ ہی وجہ کہ عوام پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف دیکھ رہی ہے تحریک انصاف کی قیادت غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر جمہوریت کی بساط لپیٹی جانے کے راستے میں سب سے بڑی دیوار سابق صدر آصف علی زرداری ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو اس کی سب سے بڑی وجہ حکومت کی ناعاقبت عندیشی اور سازشی عناصر جو اس حکومت کی ترجمانی کر رہہے ہیں وہ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت کے سفر میں بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ بلاول بھٹو زرداری کی پورے ملک میں عوام کی طرف سے پذیرائی اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام پیپلز پارٹی کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ عوام کے مسائل ہمیشہ پیپلزپارٹی نے ہی حل کئے ہیں