پیرس(نمائندہ خصوصی)مہاجرین آزاد جموں و کشمیر کھوکھلے نعروں اور جھو ٹے وعدوں کی سیاست کرنے والے جعلی شیروں کے ماضی وحال سے بخوبی آگاہ ہیں، پاناما لیکس سکینڈل نے کرپٹ ٹولے کا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے ،قومی دولت لوٹنے والے اور مہاجرین جموں کشمیر کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو عبرتناک شکست دینگے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری خلیل احمد صدر پی ٹی آزاد کشمیرنے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور عوام کی خدمت اور نظام کی تبدیلی ہے۔