counter easy hit

حکمران جھوٹ بول کر سچا بننا چاہتے ہیں:چوہدری خلیل احمد

Ch Khalil

Ch Khalil

پیرس(نمائندہ خصوصی) حکمران جھوٹ بول کر خود کو سچا ثابت کر نا چاہتے ہیں ،حکمران اپنی کر پشن بچانے کیلئے سب کچھ داؤ پر لگا رہے ہیں،پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کیلئے خر یدی جانیوالی 67ادویات کاناقص اور غیر معیاری ہونا پنجاب کے حکمرانوں کی بیڈ گورننس کی بدترین مثال ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری خلیل احمد صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا کی فوج ظفر موج کشمیر کے الیکشن فتح کرنے میں ناکام رہے گی، الیکشن کمیشن کے واضح احکامات کے باوجود حکومتی شخصیات کی الیکشن مہم میں شرکت انتخابی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ، وزیراعظم نوازشریف اورترکی کے صدرمیں زمین آسمان کا فرق ہے ،ترک صدرنے قرض اتاروملک سنوارو،پیلی ٹیکسی ،سستی روٹی سکیم ،میٹروبس ، اورنج ٹرین جیسے بڑے منصوبوں سے مال نہیں بنایا ،طیب اردوان عوامی لیڈرجبکہ نوازشریف بزنس مین ہیں،