ُپیرس (ایس ایم حسنین) چوہدری خلیل احمد ،صدر تحریک انصاف فرانس (آزاد کشمیر)نے راولا کوٹ میں پر امن مظاہرین پر دھاوا بولنے اور اسلحے کی نمائش کے علاوہ فرقہ وارانہ فساد پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک شرمناک حرکت ہے ہم ایسی فرقہ وارانہ سوچ رکھنے والوں کو ہر گز پسند نہیں کرتے
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ایسے عناصر کی سرپرست ہے اور آزاد کشمیر سمیت پورے ملک میں مذہبی انتہا پسندوں کا راج حکومت کے گلوبٹوں اور پٹواریوں کی وجہ سے ہے۔ موجودہ آزاد حکومت مذہبی انتہا پسندی اورکالے دھندوں کی سرپرست ہے۔
انہوں نے نے کہا کہ ہماری جدوجہد میں توہین مذہب کسی بھی صورت شامل نہیں ہو سکتا اور نہ ہی ایسے عناصر کا دفاع کرتے ہیں جو مذہب یا مسلک کے نام پر عوام میں ایک دوسرے کے خلاف نفرت پھیلانے میں شامل ہو۔