کھاریاں، چوہدری محمد انور گورسی ہمیشہ یوسی کرنانہ کی عوام کے سرپرست بھی اورلیڈر بھی رہیں گے، بلدیاتی نظام تبدیلی کے باوجود یوسی کرنانہ کی بے لوث خدمت کا سفر جاری رہیگا، چوہدری محمد احسان گورسی
کھاریاں(نمائندہ خصوصی) یوسی کرنانہ کھاریاں کے سابق چیئرمین چوہدری محمد انور گورسی اور ان کی برادری کی طرف سے چوہدری محمد احسان گورسی نے یس اردو نیوز نیٹ ورک کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ چوہدری محمد انور گورسی یونین کونسل کرنانہ میں شامل تمام دیہات کے بزرگ بھی ہیں سرپرست بھی اور لیڈر بھی۔ انشااللہ تبارک وتعالیٰ ان کی بے لوث خدمت کا سفر جاری رہیگا۔
انہوں نے کہا کہ پوری گورسی برادری چوہدری محمد انور گورسی کے شانہ بشانہ یوسی کرنانہ کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر لمحہ ہر پل سرگرم عمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام جاری سہولیات کو بہتر بنانے اور مزید سہولیات کی فراہمی کیلئے پہلے سے زیادہ محنت اور ترجیحی بنیادوں پر کام ہو گا ،ہماری خصوصی توجہ یوسی کرنانہ کے عوام کی تعلیم اور صحت کے لیے مختص ہے ہمارا مشن عوام کو ان کے بنیادی حقوق دلانا ہے ، اس کے لیے عوام کی محبتیں اور ان کا تعاون ہمیشہ کی طرح ہمارے لئے بہت قیمتی ہے۔