حکومت پاکستان کرونا کے ساتھ ساتھ غربت وافلاس کے ساتھ بھی لڑ رہی ہے، چوہدری ماجد چیمہ
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری ماجد چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کرونا کیساتھ ساتھ غربت وافلاس کے ساتھ بھی لڑ رہی ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ انشااللہ وزیراعظم عمران خان دونوں محاذوں پرسرخرو ہونگے۔ کرونا ریلیف فنڈ کے ذریعے سستی روٹی، سستا آٹا جیسے چونچلوں کے بجائے عوام کو کیش گھر گھر فراہم کیا جارہا ہے تاکہ شناختی کارڈ کے مطابق ڈلیوری بھی ہوجائے اور عوام اپنا من پسند راشن بھی حاصل کر سکے۔ سابقہ ادوار میں عوام کو امداد کے نام پر ہمیشہ دھوکہ کیا گیا ہے۔