counter easy hit

پیرس، سفارتخاہ پاکستان کا انقلابی اقدام، کرونا وبا کیخلاف موثر لائحہ عمل پر پاکستانی صحافی برادری کیساتھ زوم ٹیلی کانفرنس کا آغاز، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری تحریک انصاف فرانس چوہدری ماجد چیممہ کا خراج تحسین

پیرس (رپورٹ چوہدری ماجد چیمہ) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری ماجد چیمہ نے پیرس میں تعینات سفیر پاکستان معین الحق کی طرف سے کرونا وبا سے موثر طورپرنمٹنے کیلئے پاکستانی صحافتی برادری کے ساتھ مشاورت کے آغاز پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سفیر پاکستان جناب معین الحق اور ان کے سٹاف کا انقلابی قدم ہے جس سے کرونا وبا سے موثر طورپرنمٹا جاسکے گا۔
چوہدری ماجد چیمہ نےٹیلی زوم کانفرنس کا احوال سوشل میڈیا پر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ سفیر پاکستان جناب معین الحق صاحب نے آج پاکستانی صحافیوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کروانا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں پاکستان حکومت کی کاوشوں اور فرانس میں سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے کمیونٹی کی بھلائی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر صحافی برادری کو بریف کیا
کانفرنس میں جناب محترم سفیر صاحب کی معاونت سفارت خانہ کے آفیسر جناب قمر بشیر صاحب , عباس قریشی صاحب اور عدیل کھوکھر صاحب نے کی صحافی برادری کی نمائندگی سینئر صحافی مرزا خالد بشیر صاحب، صاحبزادہ عتیق صاحب، رضا چوہدری صاحب، میاں امجد صاحب، یونس خان صاحب، زائد مصطفی اعوان، اشفاق چوہدری صاحب، منظور جنجوعہ صاحب، ملک منیر صاحب، شبانہ چوہدری صاحبہ، ایاز محمود ایاز صاحب، علی اشفاق صاحب، عاکف غنی صاحب، ماجد چیمہ صاحب، عمران چوہدری صاحب نے کی کانفرنس کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا تلاوت قرآن پاک زاہد مصطفی اعوان نے کی اس کے بعد سفیر پاکستان نے فرانس میں وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والے پاکستانیوں کی روح کے ایصال ثواب کی لئے دعا کرائی
اس کے بعد انہونے بہت تفصیل کے ساتھ فرانس میں لاک ڈاون کے دوران کمیونٹی کو درپیش مسائل اور ان کے تدارک کیلئے کیئے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی. جس کیلئے ایمبیسی میں 2 فوری ہیلپ لائینز کا قیام اور وائرس کے شکار افراد کیلئے بہتر علاج معالج اور ہلاک شدگان کی تدفین کیلئے گورنمنت فرانس اور متاثرہ لواحقین سے مسلسل رابطہ میں رہے.انہوں نے کہا اب تک کی ہماری معلومات کے مطابق 14 پاکستانی فرانس میں کرونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے ایک کی میت سپین ( کیوں کہ فمیلی وہاں تھی) بھیجی.
انہونے مزید کہا حکومت پاکستان کی اجازت سے ویلفیئر فنڈ اور چند ایک مخیر حضرت کے تعاون سے ضرورت مندوں کی راشن امداد کا سلسلہ جاری جس سے اب تک تقریب 250 گھروں کی امداد کی جا چکی ہے
فلائٹ کیلئے ان کا کہنا تھا کے وہ پی آئی اے حکام اور حکومت پاکستان سے اس سلسلہ میں مکمل رابطہ میں ہیں اور بہت جلد جزوی فلائٹ آپریشن سٹارٹ ہو جائے اس کے بعد صحافیوں کے سوالات اور تجاویز کے سلسلہ کا آغاز ہوا جس میں راشن کی تقسیم کو وسیع کرتے ہوے مسجدوں میں رکھنے( کیوں کہ ہر کوئی ایمبیسی نہیں جا سکتا), قبرستان کا قیام , پی آئی اے فلائٹ کا جلد آغاز , ایمبیسی کا کمیونٹی رابطہ میں فقدان ہے , مزید بہتر ہو سکتا ہے سرفہرست موضوع تھے.سفیر پاکستان جناب معین الحق صاحب نے صحافیوں کی جانب سے مسائل کی نشاندہی اور تعمیری تنقید پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ تمام تجاویز کو نوٹ کرتے ہوے انھوں نے کہا ان کو مزید بہتر کریں گے اور جو سوالات و تجاویز دوسرے اداروں کے متعلقہ ہیں اس پر آواز ضرور اٹھائیں گے آخر میں انہوں نے کہا کہ 11/12 مئی کو رمضان المبارک کے حوالہ سے سفارت خانہ پاکستان ایک حمد و نعت کے پروگرام کا انعقاد کر رہا ہے

Ch Majid Cheema Additional Gen Sec PTI France

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website