حکومت نے ایک طبقے کی بجائے تمام طبقت کی بہتری کیلئے کام کرکے معیشت کو درست سمت دے دی ہے، چوہدری ماجد چیمہ
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف یورپ کے مرکزی راہنما چوہدری ماجد چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت نے سابقہ روایات کے برعکس ایک طبقے کے بجائے سرمایہ داروں کی بجائے ہر طبقے کی خوشحالی کیلئے اقدام کیے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ معیشت کو نتائج دینے میں وقت لگا ۔ لیکن الحمد للہ اب عالمی اداروں نے جو ریٹنگ جاری کی ہے اور اسٹاک ایکسچینج اور کرنٹ اکائونٹ خسارے میں کمی سے معیشت درست سمت میں گامزن ہوچکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن بہت واضح تھا وہ صرف عام عوام کیلئے کا کرنا چاہتے ہیں اسی لئے انھوں نے قرضوں اور ملکی ذخائر کوسرمایہ داروں اورصنعتکاروں کے بجائے تمام شعبوں پر استعمال کیا جس سے فوری طور پر معیشت کی بہتری سامنے نہ آسکی مگر اب بہتری کے آثار نمایاں ہوتے جارہے ہیں اور معیشت کے تمام شعبے اور عوام کے تمام طبقات اس سے استفادہ کریں گے۔