تمام مسلمانوں کو ربیع الاول مبارک ہو، اللہ پاک اس مبارک ماہ کے صدقے ہماری مشکلات کو آسان فرمائیں، چوہدری ماجد چیمہ
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) تحریک انصاف یورپ کے مرکزی راہنما چوہدری ماجد چیمہ نے تمام مسلمانوں اوراہل وطن کو ربیع الاول کے مقدس ماہ کی آمد کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسلمانوں کو ربیع الاول مبارک ہو، اللہ پاک اس مبارک ماہ کے صدقے ہماری مشکلات کو آسان فرمائیں اور ہمارے گھروں میں برکتیں عطا فرمائے آمین۔۔ ماہ ربیع اول شریف حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کا مبارک مہینہ مبارک ہو اللہ پاک ہم سب کو سرور عالمﷺ کی شفاعت نصیب فرمائے آمین یارب العالمین۔
چار سو اندھیرا تھا ظلمتوں کا ڈیرا تھا
آقا آپ کے آنے سے بزم جگمگائی ہے…….!!!
سارے مسلمانوں کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کا چاند مبارک ہو