مسلم لیگ ن اپنے ہی قائد کی بیماری سے صرف نظر کرکے سیاست زندہ رکھنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، چوہدری ماجد چیمہ
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف یورپ کے مرکزی راہنما چوہدری ماجد چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اپنے ہی قائد کی دشمن ہورہی ہے اور اپنے قائد کی بیماری جس کی وہ پہلے ہی تشہیر کرچکے ہیں کو اب خاطر میں نہیں لارہے۔ اللہ کا شکر ہے ایسے سیاستدانوں سے اللہ تعالیٰ نے پاکستانی قوم کو نجات دی جو اپنی بیماری سے بھی عوام کو بیوقوف بنانے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔
ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کو مرتا چھوڑ کر مسلم لیگ ن عوامی ہمدردیاں سمیٹنے اور اپنے مردہ سیاست کو دوبارہ زندہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے جونامراد ہی رہیگی۔