counter easy hit

وزیراعظم کی اصحاب رسول ﷺ پر تنقید محدود سوچ کی علامت، پی پی دور کا حساب آسان جبکہ حکومت کا چند ماہ کا حساب انتھائی کھٹن ہوگا، چوہدری قمرالزماں کائرہ اورکارکنون پر اسلام آبادپولیس کا تشدد قابل مزمت ہے، چوہدری ماجد فاروق پسوال

Ch Majid Farooq Paswal, Senior, Leader, PPP, South Punjab , condemned, arrest, of, asif Ali zardari, and, budget

 

وزیراعظم کی اصحاب رسول ﷺ پر تنقید محدود سوچ کی علامت، پی پی دور کا حساب آسان جبکہ حکومت کا چند ماہ کا حساب انتھائی کھٹن ہوگا، چوہدری قمرالزماں کائرہ اورکارکنون پر اسلام آبادپولیس کا تشدد قابل مزمت ہے، چوہدری ماجد فاروق پسوال

راولپنڈی/لالہ موسیٰ(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کےمرکزی راہنما چوہدری ماجد فاروق پسوال نے وزیراعظم کی تقریر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے اصحاب رسول ﷺ پرتنقید کر کے اپنی محدود سوچ طاہر کردی ہے، پچھلے دس سالوں کا حساب کرنا ہے تو ضرور کریں لیکن حالیہ دس ماہ کا حساب بہت کٹھن نظر آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دس سالوں میں دہشتگردی، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کو ختم کیا گیا،جی ڈی پی کو ترقی دی گئی، سٹاک ایکسچینج خطے کی بہترین سٹاک ایکسچینجز میں شامل ہوئی عمران خان نے صبح صبح تقریر کی تو ڈالر اوپر گیا اور سٹاک مارکیٹ ناک کے بل نیچے گئی،

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بدولت آج عمران خان جیسے بھی آسانی سے حکومت کرسکتے ہیں تمام بوجھ صوبے خود اٹھا رہے ہیں ۔ وفاق کا کام سرف مانیٹرنگ اور اہم ترین فنڈز جاری کرنا رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگروزیراعظم اور ان کے وزرا اتنے تنگ دل ہیں کہ کسی کی اچھی چیزیں دیکھ کر بھی تعریف نہیں کرسکتے تو پھر کم از کم اصحاب رسول ﷺ سے پرہیز کریں اور ہر بندے کا حساب کرکے دیکھ لیں مگر ان کے متکبرانہ انداز سے لگ رہا ہے ان کا یوم حساب سب سے سخت ترین ہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website