counter easy hit

حکرانوں کی عدم دلچسپی سے عوامی مسائل روزز بروز اضافے کی جانب گامزن ہیں، چوہدری محمدارشد

 Ch mhmdarsd

Ch mhmdarsd

سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی) سرائے عالمگیر چوہدری محمدارشد سابق ایم پی اے نے نہرکنارے سردار ہاوس میں موجود معززین علاقہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حکرانوں کی عدم دلچسپی سے عوامی مسائل روزز بروز اضافے کی جانب گامزن ہیں اورملکی معشیت بدحالی کا شکار ہو چکی ہے اس کی بڑی وجہ ترقیاتی پراجیکٹ میں کمیشن اور کرپشن کے عناصر کارفرما ہو رہے ہیں ،چوہدری ارشد نے دوران گفتگوکہاسابق ادوار اور مسلسل آٹھ سالہ دور حکومت کی تاریخ گواہ ہے کہ حکمران جماعت نے اپنے دور حکومت میں ذاتی مفاد کو ترجیح دی ہے جس کی بناء پر عوامی وسائل کو بے دردی سے لوٹنے کافارمولااستعمال کیاجارہاہے جبکہ مسائل کو حل کرنے کی عدم توجہ سے آج تک بنیادی مسائل کم نہیں ہوئے ،انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ترقی کسان کی خوشحالی سے وابستہ ہے جس کی طرف توجہ نہیں دی جارہی ہے جبکہ میٹرو بس اور اورینج ٹرین جیسے غیر ضروری منصوبوں سے چند خاندانوں کے بینک اثاثہ جات میں اضافے کا سبب توہیں لیکن معشیت کو سہارادینے کے لیے یہ اقدام انتہائی نامناسب ہیں اگراس بھاری رقم سے کسانوں کو کھاد،بیج اوردیگرزرعی آلات کی فراہمی کے لیے ریلیف کی صورت میں خرچ کیاجاتاتوآج اس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچتے جبکہ ابھی تک عوام کو صاف پانی ، معیاری تعلیم اور دوائیں بھی میسر نہیں ہو سکیں۔