counter easy hit

جو وعدے کئے ہیں ان کو پورا کرنا ہمارا مشن ہے،چوہدری محمداشرف دیونہ

Ch mhmdasrf dyunh

Ch mhmdasrf dyunh

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)مسلم لیگ(ن) کے راہنماء چوہدری محمداشرف دیونہ ایم پی اے نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عوام کے ساتھ جو وعدے کئے ہیں ان کو پورا کرنا ہمارا مشن ہے، حلقہ پی پی 112میں بہت جلد انقلابی تبدیلیاں اور اصلاحات نظر آئیں گی، شہریوں کے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ، الیکشن 2018ء میں بھی مسلم لیگ (ن)ہی کامیابی حاصل کرے گی، کراچی آپریشن آخری حد تک جائے گا، انہوں نے کہاکہ کے پی کے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے وہاں کرپشن عروج پر ہے، پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کا فرق بہت جلد ختم کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی اور جمہوری لوگ ہیں، ہم مینڈیٹ کسی بھی پارٹی کا ہو اسے تسلیم کرتے ہیں۔