لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)حلقہ پی پی 112اورلالہ موسیٰ کے تعلیمی اداروں کی بہتری اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی،کوالیفائیڈ اساتذہ کی تعیناتی ہماری اولین ترجیح ہے،تعلیم اورصحت کے شعبوں پربھرپورتوجہ دی جارہی ہے،گورنمنٹ میونسپل سرسیدگرلزہائی سکول لالہ موسیٰ سمیت حلقہ اور لالہ موسیٰ شہرکے تمام سکولوں کے مسائل حل کرینگے،ان خیالات کا اظہارممتازمسلم لیگی راہنماء وممبرصوبائی اسمبلی چوہدری محمداشرف دیونہ نے گورنمنٹ سرسیدگرلزہائی سکول لالہ موسیٰ کے دورہ کے موقعہ پرگفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقعہ پرمرکزی چیئرمین پی ٹی یو چوہدری شہزاداحمدکائرہ،سکول کونسل کے ممبران حاجی ارشدمحمودالنور،حافظ غلام مرتضیٰ بٹ،سینئرصحافی عبداللطیف نجمی،ہیڈمسٹریس مسزثمینہ بٹ،سینئرٹیچرپروین ملک اور دیگرموجودتھے،چوہدری اشرف دیونہ نے کہاکہ تعلیمی میدان میں پیچھے رہ جانے والی قومیں کبھی ترقی نہین کرسکتی،ملک کے روشن مستقبل کیلئے تعلیم کو عام کرناہوگا،جس کیلئے سکولوں مین بنیادی سہولتوں کی فراہمی مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی اولین ترجیح ہے،انہوں نے کہاکہ گورنمنٹ سرسیدہائی کول لالہ موسیٰ کی ازسرنوتعمیرودیگرمسائل کے حل کیلئے سکول کونسل کے شانہ بشانہ بھرپورکرداراداکرینگے،اور علاقہ کی بچیوں کی معروف درسگاہ کی بہتری کیلئے ہرفورم پرآوازاٹھاؤں گا،وزیراعلیٰ کے پڑھوپنجاب بڑھوپنجاب کے نعرہ پرعمل کرتے ہوئے علم کے چراغ جلائیں گے اور اساتذہ وسکولوں کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسراٹھانہ رکھیں گے