counter easy hit

چوہدری محمداشرف دیونہ نے گورنمنٹ سرسیدگرلزہائی سکول لالہ موسیٰ کا خصوصی دورہ کیا

 Ch mhmdasrf dyunh

Ch mhmdasrf dyunh

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)ممتازمسلم لیگی راہنماء وممبرصوبائی اسمبلی چوہدری محمداشرف دیونہ نے گورنمنٹ سرسیدگرلزہائی سکول لالہ موسیٰ کا خصوصی دورہ کیا،مرکزی چیئرمین پی ٹی یو چوہدری شہزاداحمدکائرہ،سکول کونسل کے ممبران حاجی ارشدمحمودالنور،حافظ غلام مرتضیٰ بٹ،سینئرصحافی عبداللطیف نجمی بھی ان کے ہمراہ تھے،،ہیڈمسٹریس مسزثمینہ بٹ،سینئرٹیچرپروین ملک اور دیگرنے انکاوالہانہ استقبال کیا،اور ایم پی اے چوہدری چوہدری اشرف دیونہ کو سکول کاوزٹ کرایا اور سکول کی خستہ حال عمارت،کمروں،برآمدوں کی ناگفتہ بہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ہیڈمستڑیس مسزثمینہ بٹ نے ایم پی اے کو بتایاکہ سکول کی عمارت کی مخدوش صورتحال کے پیش نظرحادثات کا خدشہ ہے ،سکول بلڈنگ کی فوری اور ازسرنوتعمیرانتہائی ضروری ہے،جس کیلئے عوامی منتخب نمائندے۔سماجی شخصیات ،سکول کونسل اور اہلیان علاقہ اپناکرداراداکریں۔انہوں نے کہاکہ جب تک سرسیدسکول کی عمارت ازسرنوتعمیرنہ ہوجائے سکول کو کسی اور بلڈنگ میں منتقل کرکے طالبات کی زندگیوں کو محفوظ بنایاجائے،سکول کے دیگرمسائل کا ذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سکول میں کلرک کی سیٹ خالی ہونے کی خواتین اساتذہ کو تنخواہوں اور سرکاری امورکے سلسلہ میں شدیدمشکلات کا سامناہے،کلرک کی تعیناتی کیلئے فوری احکامات جاری کئے جائیں،انہوں نے بتایاکہ سکول میں زیرتعلیم طالبات کیلئے سائنس اورریاضی کی اساتذہ نہ ہونے کی وجہ سے بچیوں کی تعلیم متاثرہورہی ہے۔سکول میں ریاضی اور سائنس کی ٹیچرفوری طورپرتعینات کی جائے،جس پرایم پی اے چوہدری اشرف دیونہ نے ای ڈی او ایجوکیشن طاہرکاشف اور ای ڈی او فنانس چوہدری اصغرسے فون پررابطہ کرکے صورتحال سے آگاہ کیا۔