لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) حلقہ پی پی 112کی تعمیروترقی وخوشحالی میری اولین ترجیح ہے ،پنجاب حکومت سے ملنے والی ایک ایک پائی حلقہ کے عوام کی فلاح وبہبودپرخرچ کی جارہی ہے ،ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ (ن )کے ممتازراہنماممبرصوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 112چوہدری محمداشرف دیونہ نے اپنے ڈیرہ پرعوامی وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ حلقہ کے عوام نے مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب کراکے جو احسان کیاتھاوہ احسان عوام کی بھرپورخدمت کرکے اتاروں گا،انہوں نے کہاکہ میاں محمدشہبازشریف وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں حکومت عوام کی ترقی ،خوشحالی اور ان کا معیارزندگی بلندکرنے کیلئے جواقدامات کررہی ہے ان کو پوری قوم تحسین کی نظروں سے دیکھتی ہے ،خصوصاً پنجاب کو کرپشن فری صوبہ بنانے کیلئے ان کی کاوشوں کو جتنابھی خراج تحسین پیش کیاجائے کم ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے ویژن کے مطابق حلقہ پی پی 112کو ترقی وخوشحالی کے حوالہ سے مثالی بناکردم لیں گے۔