پیرس(عمیر بیگ)باریاں لگانے وا لوں نے اپنے دور اقتدار میں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا،ان خیالات کا اظہار پاکستان ادارہ منہاج القرآن فرانس کے صدر چوہدری محمد اعظم نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ۔ نوجوان اپنے ووٹعوامی تحریک کو دیں۔ نوجوان کسی بھی تبدیلی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ملک میں کرپشن اور لوٹ مار کی داستانیں اس لئے عام ہیں کہ یہاں پر باریاں لگانے والے طبقے نے اپنے دور اقتدار میں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا، سرکاری وسائل سے اپنی تجوریاں بھریں اور کوئی ان کا احتساب نہ کر سکا۔ جن لوگوں کو جیلوں میں ہونا چاہئے تھا ہماری قوم نے قومی امانتیں انکے حوالے کر دیں۔