پیرس(نمائندہ خصوصی) حکومت نے تعلیم اور صحت کے فنڈز بارے بجٹ کتابوں میں ہیرا پھیری کر کے قوم سے مذاق کیا ہے ،حکومت کی ترجیحات میں تعلیم او رصحت کے شعبے سرے سے شامل نہیں۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد رزاق سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت سڑکوں اور پلوں پر ہی سارا بجٹ خرچ کرنا چاہتی ہے کیونکہ اس میں مسلم لیگ ن کی قیادت کے مفادات پنہاں ہیں