جعلی حکومت اپنا ہرحربہ آزما لے میاں نواز شریف نہ جھکا ہے اورنہ جھکے گا، چوہدری اصغر خان
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے صدر چوہدری محمد اصغر خان نے کہا ہے کہ جعلی حکومت اپنا ہرحربہ آزما لے لیکن غیر قانونی اورغیرآئینی مطالبے کے سامنے میاں محمد نواز شریف کبھی نہیں جھکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ میاں محمد نواز شریف کی طبیعت مسلسل گر رہی ہے مگر وہ اپنی جان ہتھیلی پررکھ کر اپنے اصولوں پرڈٹے ہوئے ہیں ایسے سیاستدان صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ۔ میاں محمد نواز شریف نے ثابت کردیا ہے کہ وہ آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں اور کبھی غیر آئینی کسی اقدام پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔