سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اوراحسن اقبال کی ایمانداری ہرقسم کے شک و شبہ سے بالا تر ہے، ہائیکورٹ نے مہرتصدیق ثبت کردی، چوہدری اصغر خان
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے صدر چوہدری محمد اصغر خان نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورسابق وزیراحسن اقبال کی ایمانداری ہرقسم کے شک و شبہ سے بالا تر ہے، پاکستان میں چوہدری احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی جیسے مخلص لیڈروں کو پابند سلاسل رکھنا اور جھوٹے مقدمات میں پھنسانے سے موجودہ حکومت بے نقاب ہوئی۔
جسطرح شاہد خاقان عباسی اور چوہدری احسن اقبال نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا اور دونوں مخلص اور جفاکش راہنمائوں کو زبان بند رکھنے کیلئے دبائو میں لایا گیا اس سے نیب نیازی گھٹ جوڑ بے نقاب ہوا۔انشااللہ پاکستان کرپٹ حکومت سے نجات پائیگا اور عوام کو سکھ کا سانس نصیب ہوگا۔