حکومت نے چینی آٹا بحران کے ذمہ داروں کو کھلی چھوٹ دےکر اپنی اخلاقی حیثیت خود ہی آشکار کردی ہے، چوہدری محمد اصغر خان
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے صدر چوہدری محمد اصغر خان نے کہا ہے کہ حکومت احتساب اور کرپشن مخالف مہم کا ڈھنڈورا پیٹی رہی اور خود کرپشن کے ریکارڈ توڑتی رہی ۔ حکومت میں شامل مافیاز اقربا پروری، جھوٹ، چوربازاری، اجارہ داری اور اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت تمام گھائونے جرائم کر رہے ہیں جو ملک میں افراتفری اور بے چینی پیدا کرتے ہیں ۔ لوگوں کے کاروبار تباہ ہوچکے ہیں جبکہ حکومت میں شامل مافیاز کھربوں کما رہے ہیں
انشااللہ پاکستانی عوام جلد اس کرپٹ اورجعلی حکومت سے چھٹکارا حاصل کریگی