کھاریاں(نمائندہ خصوصی ) ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری محمد بوٹا گورسی کی طرف سے کرنانہ یوسی 73 تحصیل کھاریاں میں ایک کروڑ عطیہ برائے نماز جنازہ اور ایک کروڑ سے کرنانہ ہائی سکول کو زمین خرید کر دی گئی ہے جس پر ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت فرانس چوہدری محمد آصف گورسی نے انھیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ علاقے کے لوگوں نے اس اقدام کو بہت سراہاہے ۔
چوہدری محمد آصف گورسی نے انکے اقدام پر انھیں مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ ان جیسے لوگ زمین پر خدا کا عطیہ ہیں جو مخلوق خدا کیلئے تن من دھن سے خدمت کیلئے تیار رہتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو بہت بڑا دل اور تعمیری ذہن عطا کیا ہے انھوں نے آنے والی نسلوں کیلئے جو خدمات انجام دی ہیں اللہ تعالیٰ اپنے پیارے حبیب ﷺ کے صدقے ان کو جزائے خیر دے اور انھیں اتنی وسعت عطا کرے کہ وہ خدمت خلق کے کام کو جاری رکھتے ہوئے دنیا و آخرت میں سرخرو ہوں۔
کرنانہ کے عوام نے بھی ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے لوگوں کی موجودگی سے ہمیں سایے کا احساس ہوتا ہے جو اللہ کریم کی عطا ہیں اتنے بڑے پیمانے پر ان کی طرف سے عطیات اور امداد ان پر اللہ تعالیٰ اور اسکے پیارے حبیب ﷺ کا خاص کرم ہے ۔ ایسے لوگ اللہ پاک کا عطیہ ہیں اگر ہر یونین کونسل اور ہر گائوں میں ایسے لوگ ہوں تو حکومتوں کے علاوہ بھی عوام کی فلاح و بہبود کا کام جاری رہ سکتا ہے اور عوام پاکستان کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔