پیرس۔ صدرپاکستان عوامی تحریک فرانس حاجی محمد اسلم چوہدری پاکستان کے دورے سے فرانس واپس پہنچ گئے۔ قائم مقام صدر نعیم چوہدری اور جنرل سیکریٹری طاہر عباس گورایئہ کی سربراہی میں پیرس کے ایئرپورٹ چارلس دی گال انٹرنیشنل پر پاکستان عوامی تحریک فرانس کے سنیئر ساتھیوں جن میں طارق چوہدری نائب صدر، صوفی محمد نیاز نائب صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس نے استقبال کیا۔ اِس کے ساتھ ساتھ ڈپٹی سیکریٹری ظہیر شاہ، چیف آرگنائزر ایم سلمان اسلم، سیکریٹری سوشل میڈیا نعمان اسلم گجر، سیکریٹری اجتماعات میاں ابرار سجاد اور اسد چوہدری شامل تھے۔