پیرس(ایس ایم حسنین) صدر تحریک منہاج القرآن فرانس، چوہدری محمد اعظم نے محرم الحرام کے حوالے سے تحریک کی طرف سے جاری ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ واقعہ کربلامظلوم کی ابدی فتح اور ظالم کی شکست کا پیغام دیتا ہےواقعہ کربلا مسلمانوں کو ظالم حاکم کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے ۔حضرت امام حسینؑ نے پورے گھرانے سمیت قربانی دی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیگی۔
ہم بھی پرچم اسلام اور پرچم امام حسین ؑ کے سائے تلے سانحہ ماڈل ٹائون کے مظلومین کو کبھی نہیں بھولیں گے اور انہیں انصاف دلا کر دم لیں گے۔