counter easy hit

تاریخی گوجرخان جلسہ، فرزند پوٹھوہار سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اوران کی بااعتماد ٹیم نظریاتی راہنمائوں مرزا برادران عبدالرحمن مرزا اور محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ کی کوششیں قابل تحسین ہیں، چوہدری محمد رزاق ، مرزا عتیق

تاریخی گوجرخان جلسہ، فرزند پوٹھوہار سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اوران کی بااعتماد ٹیم نظریاتی راہنمائوں مرزا برادران عبدالرحمن مرزا اور محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ کی کوششیں قابل تحسین ہیں، چوہدری محمد رزاق ، مرزا عتیق

پیرس ؍گوجرخان(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدرچوہدری محمد رزاق ڈھل اور مرکزی راہنما مرزا محمد عتیق نے گوجرخان جلسہ کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ  سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اور ان کی ٹیم کی شب و روز کی محنت رنگ لے آئی اور خطہ پوٹھوہار اور پنجاب کی عوام نے ان کے باوفا ہونے پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے۔ چوہدری محمد رزاق ڈھل کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم اور ان کی ٹیم نے نہ صرف حکومت میں بلکہ اس کے بعد بھی گوجرخان اورپنجاب کے عوام پر اپنی خدمت کے گہرے نقوش چھوڑے ہیں جو خطہ پوٹھوہار کے قریہ قریہ میں نظر آرہے ہیں ۔ آج کا کامیاب ترین جلسہ ان کی اور انکی ٹیم کی ان تھک محنتوں کا نتیجہ ہے ان کا کہنا تھا کہ راجہ پرویز اشرف کے دیرینہ ساتھیوں اور جیالوں مرزا برادران عبدالرحمن مرزا اور مرزا محمد رمضان ایڈووکیٹ کی انتھک کوششوں سے گوجرخان اور گردو نواح میں پیپلز پارٹی کا پرچم بلند ہوچکا ہے اور انشااللہ بلند رہے گا۔

سینئر راہنما پیپلز پارٹی فرانس مرزا محمد عتیق نے  گوجرخان کے کامیاب ترین جلسے پر فرزند پوٹھوہار راجہ پرویز اشرف اوران کے بااعتماد دست راست مرزا برادران اور ان کی ٹیم کی کامیابی پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب جاگ اٹھا ہے اور پیپلز پارٹی پنجاب کے راہنما آج سرخرو ہوگئے ہیں ۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب کے تمام کارکنوں اور راہنمائوں کو ان کی محنت کا صلہ دیدیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اصل گھر پنجاب ہے انشااللہ تبارک وتعالیٰ ان کے نانا نے بھی پنجاب میں مقبول ترین لیڈر بن کر تاریخ رقم کی تھی جو چاروں صوبوں تک پھیل گئی تھی اسی طرح آج تاریخ خود کو بہت خوبصورت انداز میں دہرا رہی ہے اور شہید بھٹو کا نواسہ اپنے نانا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پنجاب کو فتح کرچکا ہے اور کرتا جارہا ہے۔ انہوں نے گوجرخان جلسہ کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سالوں پہلے شہید بھٹو نے بھی اس مقام پر تاریخی خطاب کر کے عوام کے جذبات کو آواز دی تھی آج تاریخ نے خود کو بہت خوبصورت انداز میں دہرایا ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے گوجرخان میں عوام الناس کے جم غفیر کو جگانے میں سرخرو ہوچکے ہیں وہ دن دور نہیں جب پاکستا ن پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کا جھنڈا لے کر سرخرو ہونگے اور وزیراعظم پاکستان کاحلف اٹھائیں گے۔

ch muhammad raza dhal, president, ppp, france, and, senior, leader, ppp, franc,e mirza atteeq, greeted, Raja pervez ashraf, and, his, companions, mirza brothers, the, great jalsa,

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website