counter easy hit

ماہ صیام کا دوسرابابرکت عشرہ اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس چوہدری محمد رزاق ڈھل کا پاکستانی کمیونٹی کے ہر طبقہ فکر کے لئے شاندار دعوت افطار

ماہ صیام کا دوسرابابرکت عشرہ اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس چوہدری محمد رزاق ڈھل کا پاکستانی کمیونٹی کے ہر طبقہ فکر کے لئے شاندار دعوت افطار
class=”_1mf _1mk”>ch muhammad razaq dhal, president, ppp, france, arranged, a, grand, aftar, dinner, in, favor, of, Pakistani, community, in, Paris
پیرس (یس اردو نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر اور پیرس کی ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری محمد رزاق ڈھل کی طرف سے پیرس کے معروف شاہنواز ریسٹورنٹ میں ماہ صیام کے دوسرے عشرہ کے متبرک آغاز پر پاکستان کمیونٹی کے اعزاز میں شاندار دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر تمام سیاسی وسماجی ومذہبی جماعتوں اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی سرکردہ شخصیات اور پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی ۔
دیار غیر میں اجتماعی افطار ڈنرز کسی بھی نعمت خداوندی اور رحمتوں سے کم نہیں کیونکہ ان میں پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں کو آپس میں مل بیٹھنے اور باہمی گفت و شنید کا موقع بھی ملتا ہے۔ پیرس کے مختلف علاقوں  سے جب مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ایک جگہ اکٹھے ہوتے ہیں تو مختلف موضوعات پر بات چیت بھی کرتے ہیں ۔ ملکی سیاسی وسماجی حالات اور کمیونٹی کے آپسی مسائل پر بحث ہوتی ہے اور ان کاحل بھی نکالا جاتاہے۔
“_1mf _1mk”>ch muhammad razaq dhal, president, ppp, france, arranged, a, grand, aftar, dinner, in, favor, of, Pakistani, community, in, Paris

اس موقع پر صدر پیپلز پارٹی فرانس چوہدری محمد رزاق ڈھل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعی افطاریاں اس لحاظ سے نہائت اچھی ہیں کہ لوگوں کے آپسی تعلقات سے بڑھتے ہیں اور لوگ ایک دوسرے کے مسائل سے بھی آگاہ ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کی ہر ممکن مدد بھی کرتے ہیں۔ انہی مقاصد کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے ایک بہت بڑے اجتماعی افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں پیرس بھر سے پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے شرکت کی جبکہ افطار ڈنر میں قونصلیت آف پاکستان پیرس کے سٹاف کے لوگوں نے بھی خصوصی شرکت کی ۔ ان کے علاوہ سیاسی وسماجی شخصیات ، مذہبی جماعتوں کے راہنمائوں پاکستانی کمیونٹی اورپیرس میں پاکستانی صحافتی برادری نے بھی بھرپور شرکت کی اور شاندار دعوت افطار اور پوری پاکستانی کمیونٹی کو ایک جگہ جع کرنے پر چوہدری محمد رزاق ڈھل کو خراج تحسین پیش کیا۔
صدر پیپلز پارٹی فرانس چوہدری محمد رزاق ڈھل کے زیر اہتمام پیرس کے معروف شاہنواز  ریسٹورنٹ میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں پیرس بھر سے 200 سے زائد لوگوں کو دعوت دی گئی تھی۔

افطار ڈنر سے قبل چوہدری محمد رزاق ڈھل نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا اور انھیں دعوت افطار میں خوش آمدیدی کہا۔ تلاوت کلام پاک سے باقاعدہ دعوت افطار کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر ماہ رمضان کی فیوض و برکات کے بارے بتایا گیا۔

ch muhammad razaq dhal, president, ppp, france, arranged, a, grand, aftar, dinner, in, favor, of, Pakistani, community, in, Paris

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website